Jan ۱۰, ۲۰۲۴ ۱۰:۵۹ Asia/Tehran
  • افغانستان کے دارالحکومت کابل میں کاربم دھماکہ،  تین جاں بحق

افغانستان کے دارالحکومت کابل کے مشرقی علاقے میں ہونے والے کاربم دھماکے میں تین افراد جاں بحق ہوگئے

سحرنیوز/ عالم اسلام: کابل پولیس کےترجمان خالد زدران نے کہا ہے کہ شہر کابل کے علاقے الوخیل میں ایک کار بم دھماکے میں تین افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ چار زخمی ہوئے ہیں- کابل پولیس کے ترجمان کے مطابق پولیس نے اس دھماکے کی تحقیقات کے سلسلے میں ایک مشتبہ شخص کو حراست ميں لےلیا ہےابھی تک کسی فرد یا گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے -

افغانستان کے سیکورٹی امور کے کنٹرول سے متعلق طالبان کے دعوے کے باوجود اس ملک کے مختلف علاقوں خاص طور پر کابل میں گاہے بگاہے دھماکے اور دہشت گردانہ حملے ہوتے رہتے ہيں-

ٹیگس