غزہ پر وحشیانہ صیہونی بمباری، چوبیس گھنٹے میں 112 فلسطینی شہید، شہداء کی تعداد 23400 سے زائد ہوگئی
Jan ۱۲, ۲۰۲۴ ۰۹:۱۴ Asia/Tehran
غزہ پر غاصب صیہونی فوجیوں کے وحشیانہ حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینوں کی تعدد ساڑھے تيئس ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے۔
سحرنیوز/عالم اسلام: غزہ میں فلسطین کی وزارت صحت نے جمعرات کی شام اعلان کیا ہے کہ سات اکتوبر سے غزہ پر صیہونی جارحیت میں شہید ہونے والوں کی تعداد تیئس ہزار چار سو انہتر ہوگئی ہے۔
فلسطین کی وزارت صحت کےمطابق صیہونی حکومت کے حملوں میں اسی طرح انسٹھ ہزار چھے سو چار عام شہری زخمی ہوئے ہیں۔ اعلان کے مطابق جمعرات کو غزہ کے مختلف علاقوں میں دس جنگی جرائم کا ارتکاب کیا گیا جس میں مجموعی طور پر ایک سو بارہ فلسطینی شہید اور ایک سو چورانوے زخمی ہوئے ہیں۔