Jan ۱۲, ۲۰۲۴ ۲۱:۲۳ Asia/Tehran
  • صیہونی ٹھکانوں پر حزب اللہ کا حملہ

حزب اللہ لبنان نے جمعہ کی شام مقبوضہ فلسطین کے شمال میں کئی صیہونی ٹھکانوں پر حملے کئے ہيں۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: المیادین ٹی وی چینل کے مطابق حزب اللہ لبنان نے ایک بیان جاری کرکے بتایا ہے کہ لبنان کی اسلامی مزاحمت کے مجاہدوں نے مناسب ہتھیاروں سے المالکیہ چھاؤنی پر حملہ کیا جس میں کئی صیہونی فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے: غاصب صیہونی حکومت کی حانیتا چھاؤنی پر بھی ہم نے مناسب ہتھیاروں سے حملہ کیا اور اس حملے کا مقصد پورا ہو گیا۔

حزب اللہ لبنان نے اسی طرح المنارہ چھاؤنی کے قریب صیہونی فوجیوں پر حملے کی بھی خبر دی ہے۔

حزب اللہ لبنان نے اپنے ایک اور بیان میں بتایا ہے کہ اس کے مجاہدوں نے صیہونی فوج کی العاصی چھاؤنی پر مناسب ہتھیاروں سے حملہ کیا ہے۔

المیادین ٹی وی چینل نے بھی اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ لبنان سے شبعا فارمز میں صیہونی فوج کے ایک ٹھکانے پر میزائل حملہ کیا گيا ہے۔

صیہونی فوج نے بھی جنوبی لبنان کے کئی علاقوں پر گولہ باری کی ہے۔

 

ٹیگس