Jan ۱۸, ۲۰۲۴ ۱۰:۳۱ Asia/Tehran
  • اسامہ حمدان: غزہ میں آٹھ لاکھ سے زائد عام شہریوں کو بھوک مری کا سامنا ہے

فلسطین کی تحریک حماس کے ایک رہنما اسامہ حمدان نے غزہ کے بحران کی تازہ ترین صورتحال پر روشنی ڈالی ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: فلسطین کی تحریک حماس کے ایک رہنما اسامہ حمدان نے بیروت میں ایک پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کی جارح فوج نے سات اکتوبر سے غزہ کے خلاف وحشیانہ جارحیت کا سلسلہ شروع کیا ہے جس میں غزہ کی بنیادی تنصیبات، منجملہ شہری تنصیبات اور اسپتالوں نیز طبی مراکز کو بری طرح سے نشانہ بنایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ غزہ میں آٹھ لاکھ سے زائد عام شہریوں کو بھوک مری کا سامنا ہے۔
اسامہ حمدان نے کہا کہ جاری صیہونی جارحیت میں غزہ میں ساٹھ ہزار سے زائد عام شہری زخمی ہوچکے ہیں جن کا علاج و معالجہ بھی صیہونی جارحیت کی بنا پر نہیں ہو پا رہا ہے جبکہ اکتیس ہزار فلسطینی شہید و لاپتہ ہیں۔ انہوں نے ایک آزاد فلسطینی مملکت کی تشکیل کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ صیہونی قیدیوں کی رہائی کا عمل بھی صرف غزہ کے خلاف جارحیت بند ہونے کی صورت میں ہی ممکن ہے۔ اسامہ حمدان نے امید ظاہر کی کہ فلسطینیوں کو دواؤں اور طبی امداد سے محروم نہیں کیا جائے گا۔

ٹیگس