Jan ۱۸, ۲۰۲۴ ۲۱:۲۹ Asia/Tehran
  • حزب اللہ نے جنگ بندی کی امریکی تجویز کو مسترد کردیا

حزب اللہ لبنان نے غاصب اسرائیلی حکومت کے ساتھ جنگ ​​بندی کی امریکی تجویز کو قبول کرنے سے انکار کردیا ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: روئٹر خبر رساں ایجنسی نے بعض لبنانی حکام کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ حزب اللہ لبنان نے غاصب صیہونی حکومت کے ساتھ جنگ ​​بندی کے لیے امریکی صدر کے نمائندے کی تجویز کو قبول نہیں کیا ہے۔

خبر رساں ادارے روئٹر نے آج جمعرات کو ایک رپورٹ میں لکھا کہ حزب اللہ نے مقبوضہ فلسطین کے شمالی حصے میں جنگ بندی کے لیے امریکی صدر کے نمائندے اموس ہوکشٹائن Amos Hochstein کی تجویز کو مسترد کردیا ہے۔ امریکہ کی اس تجویز میں مقبوضہ علاقوں کے ساتھ مشترکہ سرحدوں سے حزب اللہ کی فورس کے انخلا سمیت مقبوضہ فلسطین کے شمالی حصے میں جنگ بندی کی بات کہی گئی تھی۔ اس رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان نے یہ کہہ کر امریکی تجویز کو مسترد کردیا کہ یہ غیر حقیقت پسندانہ ہے۔  

دریں اثنا روزنامہ الاخبار نے لکھا ہے کہ امریکی نمائندے کی واحد کوشش لبنانی سرحد کے قریب مقبوضہ علاقے کے شمال میں واقع کالونیوں میں صیہونیوں کی واپسی کے لیے حالات فراہم کرنا ہے۔

 

ٹیگس