Jan ۲۷, ۲۰۲۴ ۰۹:۲۷ Asia/Tehran
  • صیہونی ٹھکانوں پر حزب اللہ لبنان کے میزائلوں کی بارش

حزب اللہ لبنان نے شمالی مقبوضہ فلسطین میں صیہونیوں کے ٹھکانوں پر اب تک کا شدید ترین حملہ کیا ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: صیہونی ذرائع ابلاغ نے خبردی ہے کہ حزب اللہ لبنان نے کل رات شمالی سرحدوں کے اندر اسرائیلی ٹھکانوں پر اسّی سے زائد میزائلوں اور راکٹوں سے حملہ کیا ہے۔ صیہونی ذرائع ابلاغ نے اعتراف کیا ہے کہ حالیہ جنگ میں حزب اللہ کی جانب سے یہ اب تک کا شدید ترین حملہ ہے۔ حزب اللہ لبنان نےایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ صیہونی حکومت کے فوجی اور جاسوسی مراکز کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ صیہونی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ یہ میزائل حملہ، جنوبی لبنان سے شمالی مقبوضہ فلسطین میں زرعیت، تل الکویر برکہ ریشا عیترون اور العرامشہ سمیت دیگر علاقوں میں صیہونی فوجی مراکز اور جاسوسی کے اڈے پر کیا گیا ہے۔
غزہ پر وحشیانہ صیہونی جارحیت اور عام شہریوں کے قتل عام کے جواب میں فلسطینیوں کی حمایت میں مقبوضہ علاقوں میں صیہونی فوجی ٹھکانوں پر بارہا حملے کئے ہیں جس سے صیہونیوں میں شدید خوف و ہراس پیدا ہوگیا ہے۔ صیہونی حکومت نے لبنان کے سرحدی علاقوں کو بارہا جارحیت کا نشانہ بنایا ہے۔ لبنان کی تحریک استقامت کی جوابی کارروائیوں سے خائف ہوکر اب تک ہزاروں صیہونی، لبنان کے سرحد کےقریب واقع علاقوں سے نقل مکانی کر چکے ہیں۔

ٹیگس