حماس کے دوبارہ تازہ دم ہونے پر اسرائیلی حکام میں تشویش
Jan ۲۷, ۲۰۲۴ ۱۱:۴۳ Asia/Tehran
صیہونی سیکورٹی حکام کو غزہ میں فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے پھر مضبوط، آمادہ اور تازہ دم ہونے پر گہری تشویش لاحق ہے۔
سحرنیوز/عالم اسلام: صیہونی ذرائع ابلاغ نے صیہونی سیکورٹی حکام کے حوالے سے اعلان کیا ہے کہ جنگ کے اگلے مرحلے کےلئے ضروری تدابیر اختیار کئے جانے میں ناتوانی اس بات کا باعث بنےگی کہ غزہ میں فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس پھر مضبوط ہو اور علاقے کا مکمل کنٹرول پھر اپنے ہاتھ میں لے لے۔ صیہونی انٹیلیجینس کی رپورٹوں کے مطابق غزہ کے ان علاقوں میں کہ جہاں سے صیہونی فوجیوں نے پسپائی اختیار کرلی ہے حماس نے پھر سے ان علاقوں کا کنٹرول اپنے ہاتھ میں لے لیا ہے اور وہ فلسطینیوں کو ضروری خدمات فراہم کررہی ہے۔