جنگ بندی کے بغیر کوئی بھی اقدام ممکن نہیں ہے، حماس
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i430083-جنگ_بندی_کے_بغیر_کوئی_بھی_اقدام_ممکن_نہیں_ہے_حماس
تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے مشیر طاہرالنونو نے پیر کی رات کو کہا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی، خطے میں کسی بھی کارروائی کے لیے ایک شرط اور پیش خیمہ ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jan ۳۰, ۲۰۲۴ ۰۵:۵۹ Asia/Tehran
  • جنگ بندی کے بغیر کوئی بھی اقدام ممکن نہیں ہے، حماس

تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے مشیر طاہرالنونو نے پیر کی رات کو کہا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی، خطے میں کسی بھی کارروائی کے لیے ایک شرط اور پیش خیمہ ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے مشیر طاہر النونو نے کہا کہ مکمل جنگ بندی کے بعد ہی قیدیوں کے تبادلے اور غزہ کی تعمیر نو کا کام انجام پاسکے گا۔ انہوں نے کہا کہ اہم مسئلہ، غزہ کے خلاف جاری اسرائيلی جرائم اور جنگ کا بند کیا جانا ہے اور جب تک ایسا نہيں ہوتا کسی بھی مسئلے پر بات چیت اور مذاکرات فضول ہے۔