صیہونی اڈے پر حزب اللہ لبنان کی کارروائی (ویڈیو)
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i430182-صیہونی_اڈے_پر_حزب_اللہ_لبنان_کی_کارروائی_(ویڈیو)
حزب اللہ لبنان نے جمعرات کو اس ملک کی سرحد پر واقع صیہونی فوج کے ٹھکانے پر میزائل حملہ کیا ہے۔
(last modified 2026-03-05T19:20:42+00:00 )
Feb ۰۲, ۲۰۲۴ ۰۶:۵۴ Asia/Tehran

حزب اللہ لبنان نے جمعرات کو اس ملک کی سرحد پر واقع صیہونی فوج کے ٹھکانے پر میزائل حملہ کیا ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: المنار کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان نے اعلان کیا ہے کہ غاصب اسرائیلی فوج کو شمالی مقبوضہ فلسطین کی زرعیت چھاؤنی میں میزائل سے نشانہ بنایا ہے کہ جس کے نتیجے میں ان کو جانی و مالی نقصان پہنچا ہے۔
حزب اللہ لبنان کے مجاہدین آٹھ اکتوبر سے، یعنی غزہ میں طوفان الاقصی آپریشن شروع ہونے کے ایک دن بعد سے صیہونی دشمن کا دو بدو مقابلہ کر رہے ہيں اور حزب اللہ لبنان نے اس تاریخ سے، سو کلومیٹر سے زیادہ کی رینج میں، جارح صیہونی حکومت کے ٹھکانوں کو بارہا نشانہ بنایا ہے۔ اس بارے میں صیہونی ذرائع نے بھی بارہا اعتراف کیا ہے کہ حزب اللہ کو شمالی مقبوضہ فلسطین کے علاقوں میں بدستور برتری حاصل ہے اور اسرائیلی فوج اس علاقے میں پھنس کر رہ گئی ہے۔