امریکی حملے پر بغداد کا ردعمل، عراق کی مسلح افواج کا بیان
Feb ۰۳, ۲۰۲۴ ۱۰:۰۴ Asia/Tehran
عراق کی مسلح افواج کے ترجمان نے کہاہے کہ عراق کی سرزمین پر حملے، اس ملک کی خودمختاری اور ارضی سالمیت کی خلاف ورزی ہیں۔
سحرنیوز/عالم اسلام: عراق کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی رسول نے اپنے ملک کے مغربی علاقے پر امریکی حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حملے عراق کی ارضی سالمیت اور ملک میں امن و استحکام کے قیام کے لئے بغداد حکومت کی کوششوں کو کمزور کرنے کے مقصد سے ہیں۔
عراق کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی رسول نے کہا کہ یہ حملے ایسے وقت میں انجام پائے ہیں کہ جب عراق، علاقے کے استحکام میں کوشاں ہے۔ یحیی رسول نے خبردار کیا کہ ان حملوں کے عراق اور علاقے کے امن و استحکام پر بہت برے اثرات مرتب ہوں گے۔