غزہ پر صیہونیوں کے ہوائی حملے، متعدد فلسطینی شہید اور زخمی
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i430217-غزہ_پر_صیہونیوں_کے_ہوائی_حملے_متعدد_فلسطینی_شہید_اور_زخمی
صیہونی حکومت نے غزہ کے مختلف علاقوں کو اپنے حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Feb ۰۳, ۲۰۲۴ ۰۸:۰۸ Asia/Tehran
  • غزہ پر صیہونیوں کے ہوائی حملے، متعدد فلسطینی شہید اور زخمی

صیہونی حکومت نے غزہ کے مختلف علاقوں کو اپنے حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: صیہونی جنگی طیاروں نے مرکزی غزہ پٹی کے شہر دیرالبلح پر حملہ کیا اور لوگوں کے گھروں پر بمباری کی جس میں کئی بےگناہ شہری شہید و زخمی ہوگئے۔
صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے سنیچر کی صبح مشرقی رفح میں عام لوگوں کے گھروں پر بمباری کی ہے۔ صیہونی فوجیوں نے غرب اردن میں اپنی جارحیت کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے مختلف علاقوں پر حملے کئے ہیں جن میں متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے صیہونی فوجیوں نے کئی فلسطینیوں کو گرفتار بھی کرلیا۔