Feb ۰۶, ۲۰۲۴ ۱۵:۱۷ Asia/Tehran
  • صیہونی فوجی غزہ میں بند گلی میں پہنچ گئے

فلسطین کی تحریک جہاد اسلامی کے سیاسی دفتر کے رکن علی ابو شاہین نے کہا ہےکہ صیہونی فوجی غزہ میں بند گلی میں پہنچ گئے ہیں۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: فلسطینی نیوز ایجنسی سما کی رپورٹ کےمطابق علی ابو شاہین نے کہا کہ فلسطینیوں کو جبری نقل مکانی پر مجبور کرنا ایک خواب ہے کہ جو ہرگز شرمندۂ تعبیر نہیں ہوگا۔

انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ صیہونی فوجی غزہ میں بند گلی میں پہنچ چکے ہیں، کہا کہ دنیا اب غزہ کو نہیں، بلکہ اسرائیل کو اس دلدل سے نکالنے کے راستے تلاش کر رہی ہے۔

اسلامی جہاد کے اس سینئر رکن نے کہا کہ ہم امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن پراعتماد نہیں کرتے اس لئے کہ بائیڈن کی حکومت صیہونی حکومت کی مالی اور اسلحہ جاتی مدد و حمایت کر رہی ہے۔

ٹیگس