صیہونی ٹھکانوں پر سرایا القدس کے حملے
جہاد اسلامی فلسطین کی فوجی شاخ القدس بریگیڈ نے صیہونی حکومت کے بعض علاقوں پر حملہ کیا ہے۔
سحرنیوز/عالم اسلام: الجزیرہ ٹی وی نے رپورٹ دی ہے کہ القدس بریگيڈ نے اعلان کیا ہے کہ اس نے عسقلان کے علاقہ اور غزہ کے اطراف کی کالونیوں کو میزائلی حملے کا نشانہ بنایا ہے۔ القدس بریگيڈ کے اعلان سے قبل صیہونی حکومت کی فوج نے رپورٹ دی تھی کہ غزہ کے اطراف میں واقع کیبوتس زکیم کالونیوں سے میزائلوں اور راکٹوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔
اب تک اس میزائلی حملے میں صیہونی حکومت کے فوجیوں کو ہونے والے جانی نقصان کی کوئي رپورٹ سامنے نہيں آئی ہے۔ صیہونی فوج نے غزہ جنگ کو سو دن پورے ہونے پر ایک رپورٹ شائع کی تھی جس میں غزہ اور جنوبی لبنان سے مقبوضہ فلسطین میں فائر ہونے والے میزائلوں کی تعداد کی جانب اشارہ کیا تھا۔ صیہونی حکومت کی سرکاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مقبوضہ فلسطین پر سات اکتوبر سے اب تک گيارہ ہزار میزائل فائر کئے جا چکے ہيں۔