Feb ۱۶, ۲۰۲۴ ۰۹:۲۳ Asia/Tehran
  • جنوبی لبنان پر صیہونی حملوں کی بابت یونیفل کا اظہار تشویش

جنوبی لبنان میں اقوام متحدہ کی امن فوج یونیفل کےترجمان نے لبنان پرصیہونی حکومت کے حملوں کو تشویشناک اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

سحرنیوز/دنیا: صیہونی حکومت نے جمعرات کی صبح جنوبی لبنان کے النبطیہ علاقے کو اپنے جارحانہ حملوں کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں تازہ ترین اعداد وشمار کے مطابق گیارہ لبنانی شہید ہوگئے۔
بدھ کی شام بھی جارح صیہونی فوج نے الصوانہ کے علاقے پر بمباری کی تھی جس میں ایک گھرانے کے تین افراد، ایک ماں اور اس کے دو بچے شہید ہوگئے تھے۔ الجزیرہ ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق یونیفل کے ترجمان نے کہا ہے کہ گزشتہ چند دنوں کے دوران صیہونی حکومت کی جانب سے فائرنگ کا تبادلہ تشویشناک رہا ہے اور اس لڑائی میں شدت کے سبب بہت سے بچے اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہيں، ساتھ ہی رہائشی مکانات اور بنیادی تنصیبات کو بھی نقصان پہنچا ہے نیز جنوبی لبنان کے عام شہریوں کی معیشت کو بھی خطرات لاحق ہوگئے ہيں۔
یونیفل کے ترجمان نے مزید کہا کہ ایسے حملے کہ جن میں عام شہری مارے جا رہے ہيں بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی اور جنگی جرم ہے۔
 

ٹیگس