Feb ۱۶, ۲۰۲۴ ۱۶:۰۱ Asia/Tehran
  • اسرائیل پر حزب اللہ کا اب تک کا سب سے بڑا حملہ

حزب اللہ لبنان نے الگ الگ بیانات جاری کرکے اعلان کیا ہے کہ اس نے آج صیہونی حکومت کے 10 فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے ۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: تسنیم نیوز کی رپورٹ کے مطابق، لبنان کی اسلامی مزاحمت نے آج جمعے کی صبح ایک بیان جاری کرکے کہا کہ مزاحمت کے مجاہدین نے غزہ پٹی میں ثابت قدم فلسطینی قوم اور بہادر اور باوقار استقامتی محاذ کی حمایت کے لئے صیہونی حکومت کے دس فوجی ٹھکانوں کو مناسب ہتھیاروں سے نشانہ بنایا۔

بیان میں مشرقی اور مغربی حصوں پر حملے کی تفصیلات بیان کی گئی ہيں۔

بیاں میں کہا گیا ہے کہ مشرقی علاقوں پر چھ حملے جبکہ مغربی حصے پر چار حملے کئے گئے ہیں۔

اس سے پہلے عراق اور یمن کی مزاحمتی تنظیموں نے صیہونی حکومت کو خبردار کیا تھا کہ اگر اس نے غزہ کے خلاف حملے اور جنگ بند نہ کی تو وہ صیہونیوں اور ان کے حامیوں کے خلاف اپنی کارروائیاں دوبارہ شروع کر دیں گے۔

ٹیگس