Feb ۱۹, ۲۰۲۴ ۰۹:۱۹ Asia/Tehran
  • غزہ پر صیہونی فوج کی وحشیانہ بمباری، متعدد فلسطینی شہید اور زخمی

صیہونی حکومت نے آج بھی غزہ کے مختلف علاقوں کو اپنے حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے شمالی غزہ میں عوام کے گھروں پر بمباری کی جس میں متعدد فلسطینی شہید اور زخمی ہوگئے۔ دوسری جانب خبری ذرائع کے مطابق صیہونی فوجیوں نے پیر کی صبح دیرالبلح پر شدید حملہ کیا۔ غزہ کے خلاف جنگ جاری رہنے کے ساتھ ہی صیہونی فوجیوں نے آج صبح غرب اردن کے مختلف علاقوں پر بھی حملے کئے ہيں . صیہونی فوجیوں نے شعفاط کیمپ ، مقبوضہ قدس میں جبل المکرم ٹاؤن، اور غرب اردن میں واقع الخلیل میں بیت امر ٹاؤن پر دھاوا بول دیا۔
خبری ذرائع کے مطابق شعفاط کیمپ میں فلسطینی جوانوں اور جارح صیہونی فوجیوں کے درمیان شدید جھڑپ ہوئی- پریس ذرائع نے مقبوضہ غرب اردن میں صیہونی فوج کی گولیوں سے تین فلسطینیوں کی شہادت کی خبر دی ہے۔

ٹیگس