دمشق کے رہائشی علاقے پر صیہونی فوج کا میزائلی حملہ، متعدد شامی شہری شہید و زخمی
Feb ۲۱, ۲۰۲۴ ۱۴:۲۴ Asia/Tehran
صیہونی فوج نے شام کے دارالحکومت دمشق کے رہائشی علاقے کفرسوسہ پر متعدد میزائل فائر کئے ہيں۔
سحرنیوز/ عالم اسلام: شام کے ٹی وی چینل کی رپورٹ کےمطابق کفرسوسہ علاقے پر جارح صیہونی فوج کے حملے میں کم از کم دو افراد شہید اور کئی دیگر زخمی ہوگئے۔
شام کے خلاف صیہونی حکومت کے ہوائی حملے ایسے میں جاری ہیں کہ شام کی حکومت نے بارہا اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل کے نام مراسلے ارسال کرکے ان حملوں کی مذمت کی ہے اور ان کو روکے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔
صیہونی حکومت نے حالیہ برسوں کے دوران بارہا حمص ، دمشق اور شام کے مختلف علاقوں پر ہوائی حملے کئے ہيں کہ جن میں سے بیشتر حملوں کو دمشق کے ایئر ڈیفنس سسٹم نے بر وقت پتہ لگا کر پسپا کردیا ہے۔