رفح پر حملہ، اسرائیل کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دے گا: اسرائیلی ریٹائرڈ جنرل
مظلوم فلسطینیوں کے خلاف غاصب صیہونی فوجیوں کی جارحیت کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: صیہونی حکومت کی ریزرو فوج کے ایک ریٹائرڈ جنرل اسحاق بریک نے خبردار کیا ہے کہ رفح پر حملہ ، اسرائیل کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دے گا۔
دوسری جانب صیہونی فوجیوں نے غرب اردن کے مختلف علاقوں پر حملہ کرکے کم سے کم تین فلسطینیوں کو شہید اور متعدد دیگر کو زخمی کردیا۔
شہاب نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صیہونی فوجیوں نے آج غرب اردن کے کئی دیہاتوں پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں مجاہدین کے ساتھ ان کی جھڑپیں ہوئیں۔
رپورٹ کےمطابق صیہونیوں نے شہر جنین میں ایک گاڑی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں سترہ سالہ سعید رائد جرادات اور یاسر مصطفی شہید ہوگئےاس حملے میں پندرہ فلسطینی زخمی بھی ہوئے ہيں ۔
صیہونی فوجیوں نے اسی طرح شمالی شہر جنین میں حلبون ، عرانہ ، عربونہ ، قفونہ اور دیرغزالہ دیہاتوں پر بھی یلغار کی۔ اس حملے میں بھی کم سے ایک فلسطینی کی شہادت کی خبر ہے۔