غزہ اور غرب اردن میں صیہونی فوج کی وحشیگری
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i430871-غزہ_اور_غرب_اردن_میں_صیہونی_فوج_کی_وحشیگری
غاصب صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے غزہ کے مرکزی علاقوں کے رہائشی مکانات پر شدید بمباری کی ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Feb ۲۴, ۲۰۲۴ ۰۶:۱۷ Asia/Tehran
  • غزہ اور غرب اردن میں صیہونی فوج کی وحشیگری

غاصب صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے غزہ کے مرکزی علاقوں کے رہائشی مکانات پر شدید بمباری کی ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: خبروں کے مطابق یہ بمباری دیرالبلح اور المغازی کیمپ پر کی گئی جہاں دسیوں فلسطینی شہید و زخمی ہوگئے۔ غاصب صیہونی حکومت کے جارح فوجیوں نے اسی طرح غرب اردن میں نابلس میں بیت فوریک، قلقیلیہ میں المرج شمال مشرقی جنین میں عربونہ اور الخلیل کے جنوب میں التوانہ نامی علاقوں کو وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بنایا۔
فلسطینی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی جارحیت کے جواب میں فلسطینی جوانوں نے غرب اردن میں طولکرم کے شمال میں واقع ایک علاقے میں اور اسی طرح اس شہر کے مغرب میں واقع نتسناعوز صیہونی فوجی چوکی پر فائرنگ کی۔