Feb ۲۴, ۲۰۲۴ ۱۳:۴۷ Asia/Tehran
  • اسرائیلی فوج حزب اللہ کے سامنے بے بس

صیہونی ذرائع نے اعتراف کیا ہے کہ اسرائیلی فوج، مشترکہ سرحدوں پر حزب اللہ لبنان کے مقابلے میں اپنے اہداف حاصل کرنے کی توانائی نہیں رکھتی۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: غاصب صیہونی حکومت کے ٹی وی چینل تیرہ نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ اسرائیلی فوج، لبنان پر حملہ کرنے، نہر لیطانی تک بیلٹ تیار کرنے اور علاقوں میں موجود حزب اللہ کے جوانوں کو ختم کرنے کی توانائی نہیں رکھتی۔

لبنان کی تحریک استقامت کے مجاہدین نے فلسطین کی تحریک استقامت کی طوفان الاقصی کارروائی شروع ہونے کے صرف ایک روز بعد یعنی آٹھ اکتوبر سے فلسطینیوں کی حمایت اور صیہونی جارحیت کے جواب میں غاصب صیہونیوں کے خلاف اپنی کارروائیاں شروع کردیں اور حزب اللہ کے جانبازوں نے سو کلو میٹر سے زیادہ کے رقبے میں غاصب صیہونی حکومت کے جارح فوجیوں کے ٹھکانوں کو بارہا نشانہ بنایا۔ اس سلسلے میں صیہونی ذرائع نے بھی بارہا اعتراف کیا کہ حزب اللہ نے شمالی مقبوضہ فلسطین میں مسلسل اپنی برتری قائم رکھی ہے اور مقبوضہ فلسطین کی حکومت اس علاقے میں بری طرح سے پھنس گئی ہے۔

صیہونی ذرائع کی رپورٹیں اور مختلف پہلوؤں سے نیتن یاہو کے مایوس کنندہ اقدامات اور اسی طرح حماس و حزب اللہ کے مقابلے میں صیہونی فوج کی ناتوانی کا سلسلہ ایسی حالت میں جاری ہے کہ اس غاصب و نسل پرست صیہونی حکومت نے یورپ و امریکہ کی حمایت سے غزہ اورغرب اردن کے نہتھے و مظلوم عام شہریوں کا بہیمانہ قتل عام جاری رکھا ہے اورغاصب صیہونی حکومت کی جارح فوج کے ان وحشیانہ جرائم پر عالمی برادری اور بین الاقوامی ادارے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں جس سے غاصب صیہونی حکومت کو فلسطینی عام شہریوں منجملہ عورتوں اور بچوں کا خون بہانے کا اور زیادہ شہ ملی ہے۔

ٹیگس