Feb ۲۶, ۲۰۲۴ ۱۰:۵۸ Asia/Tehran

حزب اللہ لبنان نے ایک بار پھر صیہونی فوج کے ٹھکانوں پر حملہ کیا ہے

سحرنیوز/عالم اسلام: المنار کی رپورٹ کے مطابق لبنان کی اسلامی مزاحمتی تحریک حزب اللہ نے اعلان کیا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں کو مقبوضہ فلسطین کے المرج فوجی اڈے میں برکان میزائل سے نشانہ بنایا گيا ہے۔ دوسری جانب صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے جنوبی لبنان میں واقع الضہیرہ ٹاؤن کو نشانہ بنایا ہے۔ حزب اللہ لبنان کے مجاہدین نے غزہ کے خلاف جارح صیہونی حکومت کے حملے شروع ہونے کے ایک دن بعد سے صیہونی دشمن کے خلاف حملے شروع کئے ہيں جو ابھی بھی جاری ہیں۔
حزب اللہ لبنان نے اب تک سو کیلومیٹر کے رینج میں بارہا غاصب فوجیوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے اس بارے میں صیہونی ذرائع ابلاغ نے بھی بارہا اعتراف کیا ہے کہ حزب اللہ لبنان کو شمالی مقبوضہ فلسطین میں بدستور برتری حاصل ہے اور اسرائیلی فوج اس علاقے میں پھنس چکی ہے۔

ٹیگس