Feb ۲۸, ۲۰۲۴ ۱۱:۵۴ Asia/Tehran
  • صیہونی فوج کے ٹھکانوں پر حزب اللہ لبنان کے میزائلوں کی بارش

حزب اللہ لبنان نے صیہونی فوج کے متعدد ٹھکانوں پر میزائلوں کی بارش کردی ہے-

سحرنیوز/ عالم اسلام: حزب اللہ لبنان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس کے جوانوں نے شمالی مقبوضہ فلسطین میں صیہونی حکومت کے جاسوسی کے اڈے " میرون" کو کئي میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے۔حزب اللہ نے زور دیا ہے کہ مزاحمت کے میزائلوں نے اس چھاؤنی میں صیہونی حکومت کے کئي ساز و سامان کو قابل ذکر نقصان پہنچایا ہے۔ حزب اللہ نے اسی طرح بتایا ہے کہ صیہونی فوج کی ایک سو چھیالیسویں بریگيڈ کے ہیڈکوارٹر پر بھی دسیوں میزائل اور راکٹ داغے گئے جو جعتون میں واقع ہے۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ صیہونی فوج کے ایک مرکزپر اس وقت حملہ کیا گیا جب اسرائیلی فوج کا سربراہ وہاں کا دورہ کررہا تھا- حزب اللہ نے بارہا کہا ہے کہ وہ صیہونی حکومت کے فوجی اڈوں اور اہم تنصیبات کو اس وقت تک نشانہ بناتا رہے گا جب تک غزہ پر صیہونی فوج کی وحشیانہ کارروائیاں بند نہيں ہوجاتیں-

ٹیگس