Mar ۰۱, ۲۰۲۴ ۰۹:۲۷ Asia/Tehran
  • یمن کے خلاف امریکہ اور برطانیہ کی جارحیت کا سلسلہ جاری

امریکہ اور برطانیہ کے جنگی طیاروں نے جمعرات کی شام یمن پر تازہ جارحیت میں الحدیدہ کے شمال میں واقع " راس عیسی " اور " الکویزی" علاقوں پر بمباری کی ہے-

سحرنیوز/ عالم اسلام: المسیرہ ٹی وی چینل نے بتایا ہے کہ امریکہ و برطانیہ کے جارحیت پسند اتحاد نے جمعرات کی شام مغربی یمن کے الحدیدہ صوبے پر پھر حملے کئے ہیں۔ یمنی ذرائع ابلاغ نے بتایا ہے کہ امریکہ اور برطانیہ کے جنگي طیاروں نے مغربی یمن کے الحدیدہ صوبے میں واقع الدریھمی ضلع کے دو علاقوں پر حملے کئے۔ یمنی فوج نے غزہ کی پٹی میں فلسطینی قوم کی مزاحمت کی حمایت میں بحیرہ احمر اور آبنائے باب المندب میں مقبوضہ علاقوں کی طرف جانے والے متعدد صہیونی بحری جہازوں کو نشانہ بنایا ہے۔

یمنی فوج کے دستوں نے عہد کیا ہے کہ جب تک صیہونی حکومت غزہ پر اپنے حملے بند نہیں کرتی اس وقت تک اس حکومت کے جہازوں یا بحیرہ احمر میں مقبوضہ علاقوں کے لیے جانے والے بحری جہازوں پر حملے جاری رکھیں گے۔ ان حملوں کو روکنے کے لئے امریکہ اور برطانیہ نے ایک غیر قانونی اتحاد بنا کر یمن کے خلاف جارحیت شروع کر رکھی ہے۔

ٹیگس