ایران، پاکستان اور ہندوستان میں رمضان المبارک کا چاند نظرآ گیا، کل پہلا روزہ ہوگا
ایران، پاکستان اور ہندوستان میں ماہ مبارک رمضان کا چاند نظر آ گیا ہے اورکل ان ممالک میں پہلا روزہ ہوگا۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: پاکستان کی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر کی زیر صدارت مرکزی اجلاس پشاور جبکہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس دیگر شہروں میں ہوا۔
لاہور کی زونل کمیٹی کو 1445 ہجری کا چاند نظر آنے کی نہ صرف شہادت موصول ہوئی بلکہ اجلاس میں شریک اراکین نے اس کا مشاہدہ بھی کیا۔ اس کے بعد اسلام آباد، پشاور اور دیگر شہروں میں بھی چاند دیکھا گیا ۔ اس لئے کل یعنی منگل 12 مارچ کو پہلا روزہ ہوگا ۔
ہندوستان میں بھی رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کی اطلاع دیتے ہوئے امارت شرعیہ ہند (نئی دہلی) نے ایک بیان جاری کیا ہے ۔ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ آج بعد نماز مغرب ملک کے بیشتر مقامات سے رویت عامہ کی اطلاعات موصول ہوئیں۔
دوسری جانب بنگلادیشی رویت ہلال کمیٹی نے بھی اعلان کیا ہے کہ ملک میں چاند نظر آگیا کل پہلا روزہ ہوگا۔
واضح رہے کہ آج سعودی عرب، کویت، قطر، یمن، عرب امارات اور بحرین میں پہلا روزہ تھا۔