Mar ۱۲, ۲۰۲۴ ۰۹:۳۵ Asia/Tehran

عراق کی اسلامی مزاحمت نے منگل کی صبح ایک بیان میں کہا ہے کہ اس نے تل ابیب میں بن گورین ایئرپورٹ کو ڈرون سے نشانہ بنایا ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: عراق کی اسلامی مزاحمت نے کہا ہے کہ اس نے غاصبانہ قبضے کے خلاف مزاحمتی کارروائیوں کے دوسرے مرحلے کے دائرے میں غزہ کے عوام کی مدد و حمایت کے لئے اور غاصب اسرائیل کے ہاتھوں ہونے والے قتل عام پر ردعمل میں منگل کی صبح تل ابیب کے بن گورین ایئرپورٹ کو ڈرون سے نشانہ بنایا ہے۔
عراق کی اسلامی مزاحمت نے گذشتہ جمعرات کو بھی اعلان کیا تھا کہ اس نے الجلیل علاقے میں واقع راش پینا ایئرپورٹ میں صیہونی فوجی اڈے کو نشانہ بنایا ہے۔ اس مزاحمتی گروہ نے غزہ میں فلسطینیوں کی حمایت کرتے ہوئے، صیہونی حکومت کے جرائم کی امریکہ کی جانب سے ہمہ جانبہ حمایت کی مذمت میں متعدد بار عراق اور شام میں امریکہ کے فوجی اڈوں کو اور اسی طرح مقبوضہ سرزمین میں اسرائیل کے فوجی ٹھکانوں کو ڈرون اور میزائل سے نشانہ بنایا ہے۔

ٹیگس