Mar ۱۵, ۲۰۲۴ ۱۵:۳۳ Asia/Tehran
  • غزہ پرصیہونی جارحیت جاری، ایک دن میں300 سے زائد فلسطینی شہید وزخمی

غزہ میں غاصب صیہونی حکومت کے تازہ حملوں میں تین سو سے زائد فلسطینی شہید اور زخمی ہوگئے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: غزہ کی وزارت صحت نے جمعے کو اعلان کیا کہ شمالی و مرکزی غزہ پر صیہونی حکومت کے دو علیحدہ علیحدہ حملوں میں تین سو سے زیادہ فلسطینی جو امداد کے منتظر تھے، شہید اور زخمی ہوگئے۔

درایں اثنا غزہ کے الکویت اسکوائر پر فلسطینی عوام کے خلاف صیہونی فوج کی نئی جارحیت میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد سو سے زیادہ اور زخمیوں کی تعداد دوسو سے تجاوز کرگئی ۔ یہ فلسطینی بھی امدادی ٹرکوں کے پہنچنے کے انتظار میں کھڑے تھے۔

درایں اثنا فلسطینی میڈیا نے رپورٹ دی ہے کہ ایک دردناک واقعے میں رفیق و رفیف نام کے جن دو بہن بھائی کا پورا گھر شہید ہوگيا تھا تاہم وہ اپنی جان بچانے میں کامیاب ہوگئے تھے، بھوک و پیاس سے تڑپ رہے ہيں۔

درایں اثنا عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ غاصب صیہونی منظم سازش کے تحت خاص طور سے شمالی و مرکزی غزہ میں کبھی بمباری کر کے کبھی بھوکا رکھ کر زیادہ سے زیادہ فلسطینیوں کا قتل عام کرنا چاہتے ہيں۔

عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ غاصب صیہونی اپنی انتقامی پالیسیوں اور منظم سازش کے تحت فلسطینیوں کو ان کے وطن سے باہر کرنا اور استقامت کی عوامی حمایت کو نقصان پہنچانا چاہتے ہيں۔

درایں اثنا تحریک حماس نے کہا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت غزہ کے باشندوں کا قتل عام اور نسل کشی جاری رکھے ہوئے ہے۔ حماس نے اقوام متحدہ اور عرب لیگ سے نسل کشی روکنے کے لئے فوری مداخلت کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ٹیگس