Mar ۲۲, ۲۰۲۴ ۱۰:۰۸ Asia/Tehran
  • غزہ پر صیہونی فوج کے ہوائی حملے، متعدد فلسطینی شہید اور زخمی

غزہ کے مختلف علاقوں پر غاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: صیہونی حکومت نے جمعے کی صبح غزہ کے ایک رہائشی کمپلکس پر حملہ کیا جس میں آٹھ افراد شہید ہوگئے۔ یہ رہائشی کمپلکس جس پر بمباری ہوئی ہے جنوبی غزہ کے رفح شہر کے النصر محلے میں واقع ہے. اس رہائشی کمپلکس پر صیہونی فوج کی بمباری کے نتیجے میں ایک ہی گھر کے آٹھ افراد شہید ہوئے ہيں۔ صیہونی فوجیوں نے مرکزی غزہ پٹی کے دیرالبلح علاقے میں بھی ایک گھر پر بمباری کی ہے جس میں شہید یا زخمی ہونے والوں کے بارے میں ابھی کوئی رپورٹ نہیں ملی ہے۔
فلسطینی میڈيا ذرائع کی رپورٹ کے مطابق غزہ کے شفا اسپتال پر صیہونی حکومت کے حالیہ دو دنوں کے حملوں میں ساٹھ سے زيادہ فلسطینی شہید جبکہ دسیوں زخمی ہوئے ہیں ۔اس سے قبل صیہونی فوجیوں نے پیر کی صبح غزہ کے شفا اسپتال پر وحشیانہ حملہ کر کے اس اسپتال کا محاصرہ کرلیا تھا۔
فلسطینی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت نے شفا اسپتال اور اس کے اطراف کے علاقوں پر چالیس بار بمباری کی ہےصیہونی حکومت نے ان حملوں کی توجیہ میں کہا ہے کہ اسے اسپتال کے اندر حماس کے سینئر کمانڈروں کی موجودگی کی رپورٹیں ملی ہيں۔

ٹیگس