دشمنوں پر کاری ضرب لگانے کا منصوبہ ہمارے پاس ہے: سید بدرالدین عبدالملک الحوثی
یمن کے عوامی رہنما سید بدرالدین عبدالملک الحوثی نے دشمنوں کو خبردار کیا ہے کہ ان پر کاری ضرب لگانے کا منصوبہ ہمارے پاس ہے.
سحرنیوز/عالم اسلام: انصار اللہ یمن کے رہنما نے اپنی تقریر میں غزہ پر قبضے، حماس کے خاتمے اور قیدیوں کی رہائی میں اسرائيل کی ناکامی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اسرائيل کو فوجیوں کے سلسلے میں بحران کا سامنا ہے اور اس سے پتہ چلتا ہے کہ غزہ میں مجاہدوں سے جنگ کتنی سخت ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج اسرائيل میں مختلف طبقوں کے لوگ جنگ میں حصہ لینے پر تیار نہيں ہیں۔ کچھ تو یہ دھمکی دے رہے ہیں کہ فلسطین سے ہی نکل جائيں گے اور کچھ دوسرے جنگ میں جانے کے بجائے جیل میں رہنے کو ترجیح دے رہے ہيں۔
عبدالملک بدرالدین الحوثی نے کہا کہ اسرائيلی میڈیا بھی یہ اعتراف کر رہے ہيں کہ اندرونی حالات،علاقائي جنگ کے لئے مناسب نہيں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رواں ہفتے میں ہم نے اٹھارہ بیلسٹک میزائلوں اور ڈرون طیاروں کی مدد سے کارروائی کی ہے۔
ایلات پر کارروائی کے لئے ہم نے جدید میزائلوں کا استعمال کیا جس سے اسرائيلی بوکھلا گئے۔ ہم نے اسرائيل کے خلاف آپریشن کے آغاز سے اب تک چارسو اناسی میزائل اور ڈرون استعمال کئے ہيں جبکہ امریکہ اور برطانیہ نے بھی اسرائيل کی مدد کےلئے اب تک چار سو سات حملے کئے ہيں۔
الحوثی نے کہا کہ غزہ کے المیہ کی پوری دنیا میں کہیں کوئی مثال نہیں ملتی۔ یہ المیہ جرائم پیشہ قاتلوں اور ان کے حامیوں کے لئے لعنت اور ان سب کی پیشانی پر شرمناک داغ ہے جو خاموشی سے تماشا دیکھ رہے ہيں جبکہ امریکہ کی کوشش ہے کہ غزہ کے لوگوں کو بھوکا رکھنے کے لئے اسرائيل کی جنگ کی اہمیت کم کر دے۔
الحوثی نے غزہ میں اپنے ایجنٹوں کو اقتدار میں لانے کی کوششوں کی سمت سے صیہونی حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ غزہ کے عوام کی بصیرت اور دور اندیشی قابل تعریف ہے جنہوں نے اسرائيل اور اس کے ایجنٹوں کے ساتھ ہر طرح کے تعاون کو سختی کے ساتھ مسترد کر دیا ہے۔