Mar ۲۴, ۲۰۲۴ ۰۹:۲۳ Asia/Tehran
  • صیہونی فوجیوں پر القسام کے تازہ ترین حملے، صیہونیوں کو بھاری نقصان

القسام بریگيڈ نے غاصب اسرائیلی فوجیوں کو بھاری نقصان پہنچایا ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: القسام بریگیڈ نے اعلان کیا ہے کہ اس نے الشفاء اسپتال کے جنوب میں صیہونی فوج کی ایک بکتربند گاڑی کو یاسین ایک سو پانچ میزائل سے نشانہ بنایا ہےالقسام بریگيڈ نے اپنے بیان میں کہا کہ اس کے جوانوں نے غزہ کے الشفاء اسپتال کے جنوب میں اسرائیلی فوج کے تین ٹینکوں کو بھی یاسین ایک سو پانچ میزائلوں اور اینٹی ٹینک شواظ بم سے نشانہ بنا کرکئی صیہونی فوجیوں کو ہلاک و زخمی کردیا ہے۔

کچھ دیر قبل بھی القسام بریگيڈ کے نوجوانوں نے شفاء اسپتال کے اطراف میں واقع ایک عمارت کے اندر صیہونی فوجیوں کے ایک دستے پر ٹی بی جی میزائلوں سے حملہ کیا تھا اور ان سب کو ہلاک و زخمی کردیاتھا۔

ٹیگس