Mar ۲۴, ۲۰۲۴ ۱۱:۵۷ Asia/Tehran
  • شام پر غاصب صیہونی فوج کا فضائی حملہ ناکام

شام کے ايئرڈفینس سسٹم نے دمشق کے اطراف میں اسرائیلی فوج کے فضائی حملے کو ناکام بنادیا۔

سحرنیوز/عالم اسلام: شام کی سرکاری نیوز ایجنسی سانا نے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ شامی فوج کے ایئرڈیفنس سسٹم نے دمشق کے اطراف میں صیہونی فوج کے حملوں کو پسپا کردیا ہے۔ سانا نیوز ایجنسی نے اس سے قبل دمشق کے اطراف میں کئی بم دھماکوں کی خبردی تھی۔
شام کے خلاف صیہونی حکومت کی فضائی جارحیتیں ایسی حالت میں جاری ہیں کہ حکومت شام نے بارہا اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل کے نام خط بھیج کر صیہونی حکومت کے ان حملوں کی مذمت اور انھیں روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔ صیہونی حکومت، حالیہ برسوں میں دمشق اور شام کے مختلف علاقوں پر فضائی حملے کرتی رہی ہے جن میں سے اکثر حملوں کو شامی فوج پسپا کرتی رہی ہے۔

ٹیگس