Mar ۲۷, ۲۰۲۴ ۰۹:۳۷ Asia/Tehran
  • امریکا اور برطانیہ کے بحری جہازوں پر یمنی فوج کے حملے

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے امریکہ اور برطانیہ کے خلاف چھ میزائلی اور ڈرون حملوں کی خبر دی ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: موصولہ خبروں کے مطابق یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے کہا ہے کہ غزہ کے عوام تک امداد پہنچانے کے لئے اور جارحین کے خلاف استقامت کے دسویں کے آغاز کی مناسبت سے یمن کی مسلح افواج نے منگل کو جارحین کے خلاف چھ میزائلی اور ڈرون کارروائیاں انجام دی ہیں۔
یحیی سریع نے مزید کہا کہ یمن کی بحریہ نے خلیج عدن اور بحیرۂ احمر میں امریکی اور برطانوی چار بحری جہازوں کے خلاف کارروائیاں کی ہیں- یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے کہا کہ مرسک ساراتوجا اور دیٹرائٹ نامی دو بحری جہازوں کو خلیج عدن اور بحیرۂ احمر میں نشانہ بنایا گیا ہے۔
یحیی سریع نے کہا کہ برطانوی بحری جہاز ہووانگ پی یو کو بحیرۂ احمر میں اور پریٹی لیڈی بحری جہاز کو مقبوضہ فلسطین کی جانب جاتے وقت نشانہ بنایا ہے۔ اس یمنی عہدیدار نے کہا کہ اس ملک کے ڈرون طیاروں نے بھی بحیرۂ احمر میں دو امریکی ڈسٹرائر کو نشانہ بنایا ہے۔
یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے مزید کہا کہ مقبوضہ فلسطین کے جنوب میں ام الرشراش میں اسرائیلی اہداف پر میزائل سے حملہ کیا گیا ہے۔ انہوں اس بات پر زور دیا کہ یمنی افواج اپنی کارروائیوں کو غزہ کے مجاہدین کے نام وقف کرتی ہیں اور دشمن کے تمام اہداف کے خلاف اپنے حملے جاری رکھنے پر زور دیتی ہیں۔

ٹیگس