صیہونی فوجی اڈے پر عراق کی مزاحمتی فورس کا ڈرون حملہ
Mar ۳۰, ۲۰۲۴ ۱۱:۴۹ Asia/Tehran
عراق کی اسلامی استقامت نے مقبوضہ جولان میں ایک فوجی اڈے کو حملے کا نشانہ بنایا ہے۔
سحرنیوز/عالم اسلام: ارنا کی رپورٹ کے مطابق عراقی استقامی گروہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ شام کے مقبوضہ جولان کے علاقے میں ایک اسرائیلی فوجی ٹھکانے پر ڈرون حملہ کیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ عراقی استقامت، غزہ کے عوام کی حمایت میں ماہ رمضان المبارک میں غاصبوں کے خلاف کارروائی تیز کرےگی۔
عراقی اسلامی استقامت نے پیر کو بھی اعلان کیا تھا کہ اس نے صیہونی حکومت کے ایک ڈرون ڈپو کو حملے کا نشانہ بنایا ہےعراقی اسلامی استقامتی گروہ نے مزید کہا کہ اسرائیلی ڈرون ڈپو کہ جو شام کے مقبوضہ جولان علاقے میں ہے، ڈرون حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
عراق کی اسلامی استقامت نے بدھ کی صبح بھی صیہونی حکومت کی وزارت جنگ کی عمارت پر بھی ڈرون حملہ کیا تھا۔