غزہ میں اغیار کی فوجوں کے داخلے کی بابت فلسطینیوں کا انتباہ
Mar ۳۱, ۲۰۲۴ ۱۱:۴۸ Asia/Tehran
فلسطینی گروہوں نے یوم الارض کی مناسبت سے اعلان کیا ہے کہ فلسطینیوں کے امور چلانے کا موضوع پوری طرح داخلی مسئلہ ہے اور کسی بھی غیرملکی فوجی کو غزہ میں داخل ہونے کا حق نہيں ہے۔
سحرنیوز/عالم اسلام: المیادین کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی گروہوں نے فلسطین میں اڑتالیسویں یوم الارض کی مناسبت سے ایک بیان جاری کر کے اعلان کیا ہے کہ غزہ کا انتظام چلانے کے لئے ایک عربی یا بین الاقوامی فورس تشکیل دینے کے بارے میں غاصب حکومت کے حکام کی بات، ایک خیال خام ہے جو کبھی پورا نہيں ہوگا اور ہم غزہ میں کسی بھی غیرملکی فورس کو داخل ہونے کی اجازت نہيں دیں گے۔
اس بیان کے مطابق فلسطینی گروہوں نے تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ جو فورس بھی غزہ میں داخل ہونا چاہے گی وہ غاصب شمار ہوگی اور فلسطینی اسی بنیاد پر اس کے ساتھ رویہ اختیار کریں گے۔