Mar ۳۱, ۲۰۲۴ ۱۶:۰۳ Asia/Tehran
  • امریکی و اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ

عراقی عوام نے غزہ میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی اور وحشیانہ صیہونی جرائم کی مذمت میں ہفتے کی رات بغداد کے التحریر اسکوائر پر اجتماع کیا۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: عراقی مظاہرین نے غزہ کے عوام سے یکجہتی اور غاصب صیہونی حکومت کے لئے امریکی حمایت سے نفرت و بیزاری کا اظہار کرتے ہوئے امریکی و اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کئے جانے کی ضرورت پر زوردیا۔

عراقی مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں ایسے بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر امریکی و اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کی حمایت اور صیہونی غاصبوں کے مقابلے میں عرب حکمرانوں کی لاتعلقی کی مذمت میں نعرے لکھے ہوئے تھے۔

عراقی مظاہرین نے صیہونی جرائم کی مذمت کی اور فلسطین کی تحریک استقامت سے اپنی یکجہتی کا اظہار کیا۔

اردن کے ہزاروں فلسطینی حامیوں نے بھی فلسطینیوں کی حمایت اور صیہونی جرائم کی مذمت کی اور امان میں صیہونی سفارت خانے کے سامنے اجتماع کیا۔

مراکش میں بھی ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے سڑکوں پر نکل کر فلسطین کی حمایت میں مظاہرہ کیا۔

مراکش کے دارالحکومت رباط میں بھی کئی ہزار لوگوں نے اپنے ہاتھوں میں فلسطین کی حمایت میں بینرزاور پلے کارڈ اٹھاکر فلسطینیوں سے یکجہتی کا اظہار کیا اور غاصب صیہونی حکومت کے مظالم کی مذمت کی ۔ اسی طرح کے عوامی مظاہرے کئی عرب ملکوں منجملہ مصر میں بھی ہوئے۔

ٹیگس