غزہ: ایک بین الاقوامی ادارے کی گاڑی پر صیہونی حکومت کا حملہ (ویڈیو)
Apr ۰۲, ۲۰۲۴ ۱۰:۴۳ Asia/Tehran
غزہ میں ایک بین الاقوامی ادارے کی گاڑی پر صیہونی حکومت کے حملے میں پانچ افراد مارے گئے ہيں۔
سحرنیوز/عالم اسلام: الجزیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت نے غزہ کے مرکز ميں واقع دیرالبلح کے علاقے میں ایک عالمی ادارے کی گاڑی کو حملے کا نشانہ بنایا جس کا کام فلسطینی پناہ گزینوں کو کھانا تقسیم کرنا ہےاس حملے میں پانچ افراد مارے گئے ہيں جن کا تعلق آسٹریا، پولینڈ، ایئرلینڈ اور برطانیہ سے تھا۔صیہونی حکومت کی فوج نے اس حملے پر افسوس ظاہر کرتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ اس سلسلے میں تحقیقات کی جائيں گی۔