Apr ۰۲, ۲۰۲۴ ۱۵:۲۸ Asia/Tehran
  • عالمی امدادی ادارے کے کارکنوں پر صیہونی حکومت کا حملہ

فلسطین کی تحریک حماس نے ایک عالمی امدادی ادارے کے کارکنوں پر صیہونی حکومت کے حملے کی مذمت کی ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: فلسطینی نیوز ایجنسی سما کی رپورٹ کے مطابق تحریک حماس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم غزہ کے مرکزی علاقے دیرالبلح میں عالمی مرکزی کچن نام کی ایک این جی او کے کارکنوں پر غاصب صیہونی فوج کے حملے کی سخت مذمت کرتے ہيں ۔

عالمی مرکزی کچن غزہ میں فلسطینیوں کو کھانا تقسیم کررہا ہے۔تحریک حماس نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ اس جنایت سے ایک بار پھر ثابت ہوگيا کہ غاصب صیہونی حکومت نہتھے شہریوں، بین الاقوامی امدادی ٹیموں اور انسان دوستانہ اداروں کے خلاف سسٹیمیٹک ٹارگٹ کلنک کی پالیسیوں پر اڑی ہوئی ہے۔

اس بیان کے آخر میں کہا گیا ہے کہ ہم عالمی برادری اور سلامتی کونسل سے مطالبہ کرتے ہيں کہ اس پست اقدام کی مذمت کریں اورغزہ میں فلسطینی عوام کے خلاف غاصب اسرائیلی حکومت کے جرائم اور جارحیتوں کو رکوانے کے لئے اقدام کریں۔

 

ٹیگس