Apr ۰۵, ۲۰۲۴ ۱۰:۵۸ Asia/Tehran
  • شہدائے غزہ کی تعداد میں اضافہ

فلسطین کی وزارت صحت کے مطابق غزہ میں جارح صیہونی حکومت کے حملوں میں مزید درجنوں فلسطینی شہید ہوگئے-

سحرنیوز/عالم اسلام: فلسطین کی وزارت صحت نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ سات اکتوبر دوہزار تیئیس میں طوفان الاقصی کے آغاز سے اب تک غزہ میں تینتیس ہزار سے زيادہ فلسطینی شہید ہوچکے ہيں جبکہ چھہتر ہزار کے قریب زخمی ہوئے ہیں۔
غزہ میں فلسطین کی وزرات صحت کے اعلان کے مطابق صیہونی حکومت نے گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران چھ مرحلے میں جارحانہ حملے کرکے باسٹھ فلسطینیوں کو شہید اور اکیانوے کو زخمی کیا ہے۔
اس وزارت کے بیان میں مزيد کہا گیا ہے کہ بہت سی لاشیں ملبوں تلے دبی ہوئی ہیں یا سڑکوں پر بکھری پڑی ہیں اور ریسکیو فورسز وسائل نہ ہونے کے باعث ان لاشوں کو ملبے سے نکالنے سے قاصر ہیں۔
صیہونی فوج، اپنے ہی داخلی قوانین اور بین الاقوامی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزي کرتے ہوئے غرب اردن، غزہ، اور مقبوضہ علاقوں سے عام فلسطینی شہریوں کو گرفتار کر رہی ہے اور ان سب کو کسی جرم کے بغیر جیلوں میں بھر رہی ہے۔

ٹیگس