جمعۃ الوداع کے موقع پر صیہونی فوجیوں کا مسجد الاقصی میں فلسطینی نمازیوں پر حملہ
Apr ۰۵, ۲۰۲۴ ۱۴:۲۰ Asia/Tehran
ماہ مبارک رمضان کے آخری جمعہ عالمی یوم القدس کے موقع پر صیہونی فوجیوں نے مسجد الاقصی میں فلسطینی نمازیوں پر حملہ کر کے کئی افراد کو گرفتار کر لیا۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: ماہ مبارک رمضان کےجمعۃ الوداع کے موقع پر فلسطینیوں نے عالمی یوم القدس کی ریلی میں وسیع پیمانے پر شرکت کرتے ہوئے مسجد الاقصی میں نماز جمعہ کے لئے اجتماع کیا تاہم صیہونی فوجیوں نے ان نمازیوں پر حملہ کر کے کئی فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا۔ صیہونی فوجیوں نے ان نمازیوں کے خلاف آنسو گیس کا بھی استعمال کیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صیہونی فوجیوں نے آٹھ فلسطینیوں کو گرفتار کیا۔