Apr ۰۷, ۲۰۲۴ ۰۹:۵۵ Asia/Tehran
  • مذاکرات کے لئے حماس کی شرائط، اسماعیل ہنیہ

حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے تاکید کی ہے کہ جو بھی مذاکرات کئے جائيں ان میں غزہ میں مستقل جنگ بندی اور غاصب صیہونی فوجیوں کا مکمل انخلا شامل ہونا چاہیے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: رپورٹوں کے مطابق اسماعیل ہنیہ نے تاکید کی ہے کہ مذاکرات میں غزہ میں مستقل جنگ بندی اوریہاں سے غاصب فوجیوں کا مکمل انخلاء بھی شامل ہونا چاہیے۔
اس رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز، اسماعیل ہنیہ اور ثالثی کرنے والوں کے درمیان ٹیلیفون پر کئ بار قاہرہ مذاکرات کے حوالے سے گفتگو ہوئی ہے۔
بتایا گیا ہے کہ اسماعیل ہنیہ نے ثالثی کرنے والوں سے ٹیلیفون پر گفتگو میں تاکید کی ہے کہ جوبھی مذاکرات ہوں، ان میں مستقل جنگ بندی، غزہ سے غاصب صیہونی فوجیوں کا مکمل انخلا اور فلسطینی مہاجرین کی بلاقید و شرط اپنے علاقوں میں واپسی ہر حال میں شامل ہونی چاہیے۔
قابل ذکر ہے کہ قاہرہ میں حماس اورصیہونی حکومت کے درمیان جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کے بارے میں مارچ میں مذاکرات شروع ہوئے تھے جو گزشتہ جمعرات کو بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگئے۔ فلسطین کے استقامتی محاذ کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ صیہونی حکومت نے قاہرہ مذاکرات میں اب تک یہ ظاہر کیا ہے کہ وہ جنگ بند کرنا نہیں چاہتی اورکوشش کررہی ہے کہ فلسطینیوں کو کوئی سہولت دیئے بغیر اپنے جنگی قیدیوں کو آزاد کرالے۔جب صیہونی حکومت نے مذاکرات میں مسلسل روڑے اٹکائے تو حماس کے وفد نے بالواسطہ مذاکرات کو ترک کردیا اور مشاورت کے لئے فلسطین واپس چلا گیا۔

ٹیگس