Apr ۰۷, ۲۰۲۴ ۱۰:۰۵ Asia/Tehran
  • غزہ کے مختلف علاقوں پر صیہونی جنگی طیاروں کی بمباری

غاصب صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے غزہ کے جنوبی علاقوں اور شہر خان یونس پر شدید بمباری کی ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: موصولہ رپورٹ کے مطابق غاصب صیہونی فوج کے ڈرون طیاروں نے النصیرات کیمپ کی فضا میں پروازیں کیں جبکہ صیہونی فوج نے النصیرات کیمپ کے شمال میں المغرابہ علاقے پر گولہ باری کی۔ فلسطینی ذرا‏ئع کا کہنا ہے کہ صیہونی جارحیت میں کئی فلسطینی زخمی ہوگئے۔
صیہونی جنگی طیاروں نے مشرقی خان یونس میں الزنہ اور بنی سہیلا کے علاقوں پر بھی بمباری کی اور غزہ کے جنوبی علاقوں اور شہر خان یونس کے مغربی علاقوں کو جارحیت کا نشانہ بنایا۔ صیہونی فوج نے غزہ کے جنوب مغربی علاقوں پر شدید گولہ باری بھی کی۔

ٹیگس