Apr ۲۸, ۲۰۲۴ ۱۴:۵۸ Asia/Tehran
  • اسرائیل سمجھ گیا ہے کہ وہ جنگ کے ذریعے قیدیوں کو رہا نہيں کرا سکتا: جہاد اسلامی

اسرائیل اس نتیجے پر پہنچ گیا ہے کہ وہ جنگ کے ذریعے قیدیوں کو رہا نہيں کرا سکتا ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: تحریک جہاد اسلامی نے صیہونی حکومت کی جانب سے قیدیوں کے تبادلے کے حوالے سے متعلق تجاویز وصول کرنے کے بعد کہا ہے کہ صیہونی حکومت اس نتیجے پر پہنچ گئی ہے کہ قیدیوں کی رہائی کا راہ حل جنگ نہيں ہے۔

قدس یونیورسٹی نے رپورٹ دی ہے کہ تحریک جہاد اسلامی کے سیاسی شعبے کے رکن علی ابوشاہین نے بتایا ہے کہ جہاد اسلامی کو اسرائیل کی جانب سے قیدیوں کی رہائی کے حوالے سے تجاویز ملی ہیں۔

انھوں نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ جہاد اسلامی ان تجاویز پر اس طرح غور کرے گی جو ملت فلسطین کے مفاد میں ہو، کہا کہ اسرائیل اس نتیجے پر پہنچ گیا ہے کہ وہ جنگ کے ذریعے قیدیوں کو رہا نہيں کرا سکتا۔

تحریک حماس نے مذاکرات کے لئے اس سے پہلے استقامتی گروہوں کی نیابت ميں مصر اور قطر کی ثالثی میں تیرہ اپریل کو اپنی تجاویز بھیج دی تھیں ۔

ٹیگس