Jan ۱۶, ۲۰۲۶ ۰۸:۵۱ Asia/Tehran
  • غزہ پٹی میں شہدا کی تعداد 71 ہزار 440 سے تجاوز کر گئی

فلسطین کی وزارت صحت نے آج بتایا کہ غزہ پٹی میں صیہونی حکومت کی جارحیت میں شہید ہونے والے فلسیطینوں کی تعداد بڑھ کر 71 ہزار 440 سے زیادہ ہوگئی ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: ارنا کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کی وزارت صحت نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ غزہ پٹی میں غاصب صیہونی حکومت کی فوج کے ہاتھوں عام شہریوں کی شہادت کا سلسلہ جاری ہے اور شہدا کی تعداد بڑھ کر 71 ہزار 441 ہوگئی ہے۔

فلسطین کی وزارت صحت کی رپورٹ کے مطابق اکتوبر 2023 سے اب تک ایک لاکھ 71 ہزار اور 329 فلسطینی صیہونی فوج کے حملوں میں زخمی بھی ہوئے ہیں۔

 

اس رپورٹ کے مطابق اکتوبر 2025 میں شروع ہونے والی جنگ بندی کے بعد سے اب تک 451 فلسطینی شہید اور ایک ہزار 251 فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔ اسی دوران ملبے تلے دبی 710 شہیدوں کی لاشیں بھی نکالی گئی ہیں۔ 

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channe

قابل ذکر ہے کہ غاصب صیہونی حکومت نے 7 اکتوبر 2023 کو غزہ پٹی پر دو اصل مقاصد، تحریک حماس کو ختم کرنے اور علاقے سے اپنے قیدیوں کی واپسی،  کے ساتھ وحشیانہ حملوں کا آغاز کیا تھا لیکن غاصب حکومت کو ان دونوں مقاصد میں شکست ہوئی اور تحریک حماس کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے سمجھوتے کے لئے مجبور ہونا پڑا۔

 

ٹیگس