یمن کے جوانوں نے امریکی اور اسرائیلی بحری جہازوں کو نشانہ بنایا
یمن کی مسلح افواج نے ایک بار پھر امریکی اور اسرائیلی بحری جہازوں کو نشانہ بنایا۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: میڈیا رپورٹوں کے مطابق یمن کی مسلح افواج نے بحیرہ احمر میں امریکی اور اسرائیلی بحری جہازوں کو ایک بار پھر نشانہ بنایا ہے۔
اس درمیان امریکی سینٹرل کمان نے دعوی کیا ہے کہ بحیرہ احمر میں پانچ ڈرون طیاروں کو مار گرایا گيا۔ امریکی سینٹکام نے دعوی کیا ہے کہ یہ ڈرون طیارے امریکہ اور علاقے میں جہاز رانی کے لئے خطرہ تھے جن کا مقابلہ کر کے انھیں تباہ کر دیا گیا۔
حالیہ چند مہینے کے دوران یمن کی مسلح افواج نے فلسطینی عام شہریوں کے خلاف صیہونی جارحیت کی مذمت میں اور فلسطینی عام شہریوں کی حمایت میں بحیرہ احمر اور باب المندب میں صیہونی حکومت، امریکہ اور برطانیہ کے بحری جہازوں کو نشانہ بنایا ہے۔
یمن کی مسلح افواج نے بارہا تاکید کی ہے کہ جب تک غزہ کے خلاف صیہونی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے اس طرح کے حملے ہوتے رہیں گے۔