فلسطینی مجاہدین کے صیہونی فوجی ٹھکانوں پر حملے
May ۰۳, ۲۰۲۴ ۰۹:۳۰ Asia/Tehran
صیہونی جارحیت کے جواب میں فلسطینی مجاہدین نے صیہونی فوجی ٹھکانوں کو راکٹ حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔
سحرنیوز/عالم اسلام: ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کی تحریک فتح کے فوجی بازو الاقصی بریگیڈ نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ تحریک فتح کے مجاہدین نے صیہونی جارحیت کے جواب میں غزہ کے جنوب میں نتساریم صیہونی فوجی ٹھکانے پر راکٹوں سے حملہ کیا۔ اس بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ حملہ غزہ میں مظلوم فلسطینیوں کے خلاف وحشیانہ صیہونی فوجی جارحیت کے جواب میں کیا گیا۔
الاقصی بریگیڈ نے غاصب صیہونی فوج کے زیکیم فوجی اڈے کے خلاف جوابی کاروائي کی تصاویر بھی نشر کی ہیں۔