Nov ۲۶, ۲۰۲۴ ۱۴:۳۵ Asia/Tehran
  • حزب اللہ کا نیا ریکارڈ، ایک دن میں 350 سے زائد میزائل فائر کئے17 تل ابیب پر گرے

حزب اللہ لبنان نے شام کے مقبوضہ علاقے جولان میں غاصب صیہونی حکومت کے الفوران فوجی اڈے پر پہلی بار میزائلی حملہ کیا ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: حزب اللہ نے بتایا ہے کہ مقبوضہ جولان میں الفوران فوجی بیس شام کے مقابلے میں صیہونی فوجیوں کا ایک اہم اڈہ ہے۔

حزب اللہ کا کہنا ہے کہ ایک دن میں مقبوضہ فلسطین میں صیہونیوں کے مراکز پر 350 سے زائد میزائل فائر کئے گئے جن میں سے سترہ میزائل تل ابیب پر گرے اور ان میزائلی حملوں کے نتیجے میں چالیس لاکھ صیہونی آبادکار پناہ گاہوں میں جانے پر مجبور ہوگئے۔

حزب اللہ نے بتایا کہ اس کے مجاہدین نے پیر کی شام جنوبی لبنان کے شہر الخیام میں غاصب صیہونی فوجیوں کے ایک مرکز پر کئی راکٹوں سے حملہ کیا ۔

حزب اللہ لبنان نے بتایا ہے کہ جنوبی لبنان کے شمع گاؤں کے مغرب میں صیہونی فوجیوں کا ایک مرکاوا ٹینک ایک گائیڈڈ راکٹ کا نشانہ بن کر تباہ ہوگیا اور اس میں موجود سبھی صیہونی فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے۔ کچھ دیر پہلے بھی حزب اللہ نے صیہونی فوج کی گولانی بریگیڈ کے کمانڈ ہیڈکوارٹر پر میزائلی حملہ کیا ہے۔

ٹیگس