May ۲۶, ۲۰۲۴ ۱۶:۱۹ Asia/Tehran
  • غزہ پروحشیانہ بمباری، متعدد فلسطینی شہید و زخمی

صیہونی فوجیوں نے غزہ پر وحشیانہ بمباری کرکے متعدد فلسطینیوں کو شہید اور زخمی کردیا ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: فلسطین کی شہاب نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے مشرقی رفح میں واقع خربہ العدس کے علاقے میں ایک رہائشی مکان کو حملے کا نشانہ بنایا جس میں چھے افراد شہید ہوگئے۔

اسی طرح صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے غزہ پٹی کے یت لاہیا میں واقع ایک رہائشی مکان پر بمباری کی۔

دوسری جانب میڈیا ذرائع نے سنیچر کی رات جنوبی لبنان کے بعض علاقوں پر بمباری کی خبر دی ہے۔

المنار ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے مقبوضہ فلسطین کی سرحد کے پاس واقع عیتا لشعب اور الخیام کالونیوں کو حملے کا نشانہ بنایا۔

اس سے قبل صیہونی حکومت نے جنوبی لبنان کی عیترون کالونی میں حزب اللہ کی ایک فوجی بلڈنگ پر حملے کا دعوی کیا تھا۔

دوسری جانب حزب اللہ لبنان نے جنوبی لبنان کی تبنین کالونی میں اپنے ایک مجاہد حسین نبیہ فواز کی شہادت کی خبر دی ہے ۔

ٹیگس