Jun ۰۱, ۲۰۲۴ ۱۷:۰۴ Asia/Tehran

حزب اللہ لبنان نے آج غاصب صیہونی حکومت کا ایک ڈرون طیارہ مار گرانے کا اعلان کیا ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: الجزیرہ کے حوالے سے ارنا کی رپورٹ کے مطابق صیہونی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ حزب اللہ کے دفاعی سسٹم نے جنوبی لبنان کی فضا میں پرواز کرنے والے اسرائیل کے ڈرون طیارے کو مار گرایا ہے۔ صیہونی فوج نے اس ڈرون طیارے کی تباہی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ڈرون طیارے کو میزائل سے تباہ کیا گیا۔ صیہونی حکومت کا یہ ڈرون طیارہ ایک جدید قسم کا اور ایک مہنگا اور دس لاکھ ڈالر مالیت کا ڈرون طیارہ تھا۔ حزب اللہ اب تک غاصب صیہونی حکومت کے چار جدید قسم کے ڈرون طیارے تباہ کر چکی ہے۔
آج صبح بھی لبنان کی تحریک استقامت کے مجاہدین نے مقبوضہ شمالی فلسطین میں جیبور فوجی چھاؤنی کے ہیڈکوارٹر کو نشانہ بنایا تھا۔

ٹیگس