Jun ۰۲, ۲۰۲۴ ۱۴:۰۹ Asia/Tehran
  • صیہونی اہداف پر حزب اللہ لبنان کے حملے

لبنان کی اسلامی استقامت نے شام کے مقبوضہ جولان علاقے میں صیہونی کالونیوں اور صیہونی فوجی اڈوں پر حملہ کیا ہے

سحرنیوز/عالم اسلام: حزب اللہ لبنان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ غزہ میں ملت فلسطین کی حمایت اور اس کی بہادر و شریف استقامت کی حمایت میں اسلامی استقامت نے حملہ آور ڈرون طیاروں سے مقبوضہ جولان کے علاقے میں اسرائیلی فوج کی یردن چھاؤنی کو حملے کا نشانہ بنایا ہے۔
بیان کے مطابق اس حملے میں اس فوجی چھاؤنی میں تعینات آئرن ڈرون سسٹم اور صیہونی فوجیوں کے اکٹھا ہونے کی جگہ کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
حزب اللہ لبنان کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ان حملوں میں صیہونی دشمن کے ریڈار ناکارہ ہوگئے جبکہ دشمن کے کئی فوجی ہلاک و زخمی ہوئے۔

ٹیگس