لبنان پر صیہونی فوج کے حملوں کے آغاز سے اب تک 400 افراد شہید
Jun ۰۶, ۲۰۲۴ ۱۲:۳۷ Asia/Tehran
لبنان کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ سات اکتوبر کو اس ملک پر صیہونی فوج کے حملوں کے آغاز سے اب تک چار سو افراد شہید ہو چکے ہیں۔
سحرنیوز/عالم اسلام: ارنا کی رپورٹ کے مطابق لبنان کی وزارت صحت نے کل بدھ کے دن کہا کہ سات اکتوبر سے اس ملک پر صیہونی فوج کے حملوں کے آغاز سے اب تک چار سو افراد شہید اور ایک ہزار چھ سو تین زخمی ہوچکے ہیں۔
اس رپورٹ کے مطابق لبنان کی وزارت صحت نے مزید کہا ہے کہ اس عرصے کے دوران تقریباً چورانوے ہزار افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔ دریں اثنا ہیومن رائٹس واچ نے بھی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ سات اکتوبر دو ہزار تیئیس سے اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں واقع کم از کم سترہ بستیوں پر فاسفورس بم پھینکے ہیں جن سے شہریوں کی زندگیوں کو خطرہ لاحق ہو چکا ہے جبکہ متعدد افراد اپنے گھر بار چھوڑ کر جا چکے ہیں۔