Jun ۱۹, ۲۰۲۴ ۰۸:۳۲ Asia/Tehran
  • حیفا بندرگاہ پر حزب اللہ کا  ڈرون حملہ

حزب اللہ لبنان نے ایک ڈرون سے صیہونی شہر حیفا کی بندرگاہ میں حساس مقامات کی کامیاب فلم بندی کرنے کے بعد صیہونی توپ خانے کے ہیڈ کوارٹر پر کامیاب ڈرون حملہ کیا ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: حزب اللہ کے جاری شدہ بیان کے مطابق خودکش ڈرون کا یہ کامیاب حملہ مغربی الجلیل کے علاقے نافہ زیف میں صیہونی فوج کی چار سو گیارہویں آرٹیلیری بٹالین کے ہیڈ کوارٹر پر کیا گیا۔ حملے سے مذکورہ یونٹ آگ کی لپیٹ میں آگیا اور متعدد صیہونی فوجی بھی اسکا نشانہ بنے۔
یہ حملہ شمالی مقبوضہ فلسطین میں حزب اللہ کے ڈرون اٹیک اور حیفا کی بندرگاہ میں حساس مقامات کی کامیاب فلم بندی کے اعلان کے چند گھنٹے بعد ہوا ہے۔
دوسری جانب حزب اللہ نے ایک ویڈیو میں بھی جاری کی ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ اس کا ایک ڈرون مقبوضہ فلسطین کے شمالی علاقوں میں داخل ہوا ہے اور حساس مقامات کی فلم بندی کی۔یہ ڈرون کامیابی سے اہم تصاویر ریکارڈ کرنے کے بعد لبنان واپس آیا اور مزاحمتی گروہ کو یہ تصاویر فراہم کیں۔ ڈرون کے ذریعے ویڈیو بنانے پر صہیونی میڈیا میں کھلبلی مچ گئی ہے اور اُس نے اس واقعے کو انتہائی خطرناک واقعہ قرار دیا جا رہا ہے جس سے صیہونیوں میں تشویش پائی جاتی ہے۔
صہیونی میڈیا نے بھی اعتراف کیا کہ حزب اللہ کے ڈرون نے حیفا میں اقتصادی اور فوجی علاقوں کی اہم تصاویر ریکارڈ کر لی ہیں۔

ٹیگس